Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کا عالمی چیریٹی ڈے کے موقع پر کہا کہ صوبے کے تمام مخیرحضرات، فلاحی اداروں، رضاکاروں اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار سماجی کارکنوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ بے سہارا بچوں، غریبوں اور بیواوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے میں ان کا کردار کلیدی ہے۔ اگرچہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے عزت و وقار کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں حکومت اپنی آئینی و اخلاقی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی فلاح کے شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے تاہم بلوچستان کی وسیع و منتشر آبادی اور موجودہ معاشی مشکلات کے پیشِ نظر اجتماعی کاوشیں بھی ناگزیر ہیں۔ گورنر بلوچستان نے تمام صاحبِ حیثیت حضرات، تاجر برادری اور فلاحی اداروں سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں، یتیم بچوں، بیوہ خواتین، علاج کے محتاج مریضوں اور روزمرہ کے ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ کسی کی مدد کرتے ہوئے اس کی عزتِ نفس کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ آپ کی ایک چھوٹی سی کاوش اور نیک عمل بھی معاشی تنگدستی کا شکار لوگوں کی زندگی بدل سکتا ہے۔ ہماری شاندار قومی روایات اور اقدار ہمیں یہ درس دیتی ہیں کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور دکھ درد میں یکجہتی کا اظہار کریں۔ اگر ہم خدمتِ خلق اور سخاوت کے جذبے کو فروغ دیں تو شدید غربت میں کمی لائی جا سکتی ہے، بھاری فیسوں کا بوجھ کم کر کے تعلیمی مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں ہزاروں نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے میں مدد دے کر ان کیلئے امید کی کرن بن سکتے ہیں۔ میری خواہش اور کوش ہے کہ کوئی بچی یا بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، کوئی یتیم در در کی ٹھوکریں نہ کھائے اور کوئی ضرورت مند مایوس نہ ہو۔ آخر میں یہی دعا ہے کہ ہماری مشترکہ سخاوت اور خدمت خلق کا جذبہ ہر شہری کیلئے امید، وقار اور ترقی کا سبب بنے۔