Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ساہیوال(ویب ڈیسک) پانچ لڑکیوں کو جبرا اغوا کر لیا گیا۔ چوک پاکپتن سے پیر محل کمالیہ کی فیضاں بی بی کی 15سالہ بیٹی حسینہ بی بی اور اسکے بیٹے مدثر حسین کو نوکر ی دلوانے کا جھانسہ دے کر لاہور سے آئی ہوئی عائشہ نامی اور دو نامعلوم لڑکیوں نے حسینہ بی بی کو اغوا کر لیا اور ایک کار میں ڈال کر فر ار ہو گئیں جبکہ مدثر کو دوکان پر چپس لانے کے لیے بھیج دیا۔ چک126نو ایل میں احمد یار کی بیٹی عشرت شاہین 19سالہ کو عبدالغفار، محمد فیضان دونامعلوم ساتھیوں نے گھر سے زبر دستی غوا کر لیا۔ چک 114بارہ ایل میں امجد علی زمیندار کی بھتیجی حفصہ 17سالہ کو خرم، اعظم، فخر زبردستی گھر سے اغوا کر کے کا رمیں ڈال کر جا تے ہو ئے 5لاکھ نقدی 7لاکھ روپے کے زیورات بھی لو ٹ کر لے گئے۔ چک 152نو ایل میں محمد ناصر کے گھر سے محمد امین، فضل دین، سدرہ بی بی پانچ نا معلوم عور توں سمیت ملزم زبردستی گھر میں گھس کر ہنگامہ کیااور انکی لڑکی رمضانہ ناصر کو اغوا کر کے لے گئے۔ چک 82چھ آر سے ایک لڑکی ثمرہ کو خاندانی مقدمہ بازی کی بنا پر دو سگے چچے شبیر احمد، صابر، اعجاز، شہباز، اسکی بیوی عالیہ شان، رضا عباس، سجاد، مائی نذیراں، علی، بابا ستار جادوگر، باباجان ایک رکشہ میں آگئے یونین کونسل آفس کے قریب سے جبرا اغوا کر کے لے گئے، مغویہ ثمر ہ کے بھائی کو اس سے قبل اغوا کیا جا چکا ہے۔ پولیس غلہ مندی، ڈیرہ رحیم، کسووال، کمیر، فتح شیر نے فیضاں بی بی، احمد یار، امجد علی، محمد ناصر اور شازیہ کی مدعیت میں پانچ مقدمات 365بی، اور506ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔تین مغویہ لڑکیوں کو برآمد کر لیا ہے اور پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کر لیا۔