ساہیوال،مریضہ کی نا نی کو بے ہوش کر کے، ریکوری آفیسر نے کلائنٹس  ۹لاکھ ۳۴ہزار ۵۶۸روپے کی نقدی لوٹ لی مقدمات درج ملزم گرفتار

ساہیوال(ویب ڈیسک) نوسر بازوں نے مریضہ کی نا نی کو بے ہوش کر کے، سپورٹ پروگرام کی ریکوری 9لاکھ 34ہزار 568روپے کی نقدی ہتھیاکر لے گئے۔  ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں کلیانہ کے محنت کش راشد علی کا بھانجا زین علی تین یوم کا بیمار ہو گیا جو ہستپال چلڈ رن وارڈ میں زیر علاج تھا کہ ایک نو سر باز محمد مشتاق ڈوگر آگیا اور علاج کے مختلف بہانے بنا کر راشدعلی کی بوڑھی ماں کو ورغلا کر گراؤنڈ میں لے گیا اور نشہ آور جو س پلا کر بے ہو ش کر دیا اسکے کانوں سے سونے کی بالیاں مالیت چار لاکھ 75ہزار اور نقدی 5ہزار روپے لو ٹ کر لے گیا،بے ہوش خاتون کو ہسپتال داخل کر ا دیا گیا جہاں اسکی حالت ناز ک ہے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولیس نے ملزم محمدمشتاق ڈوگر کا سراغ لگا کر گیمبر گرفتارکر لیا۔  بیرونی اڈہ لاریاں دامن سپورٹ پروگرام این جی او کے لوگوں کو چھوٹے قرضہ جات د ینے کے لیے ایک کمپنی کام کر رہی ہے جس کی ریکوری کیلئے محمد ارشد ریکوری آفیسر تھا جس نے 35کلائنٹس سے چار لاکھ 54ہزار 568روپے ریکوری کر کے رقم ہڑپ کر لی۔  پولیس فرید ٹاؤن اور غلہ منڈی نے دو مقدمات راشد علی اور گلزار حسین منیجر کی مدعیت میں 420,379ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دونوں ملزموں کو گرفتارکر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *