Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چیریٹی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انسانیت کی خدمت میں مصروف چیریٹی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاشرے میں باہمی تعاون، ہمدردی اور نادار افراد کی مدد کے جذبے کو فروغ دینے پر زور دیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ انسانیت کی خدمت کو عبادت اور اپنے سیاسی منشور کا بنیادی حصہ سمجھتی ہوں۔ عوامی فلاح و بہبود، خدمتِ خلق اور خیرات معاشرے کی بقا ء اور ترقی کے لیے بنیادی ستون ہیں۔چھوٹے بڑے عطیات اور صدقہ و خیرات سے معاشرے سے غربت اور محرومی کو کم کیا جا سکتا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ حکومتیں، فلاحی ادارے اور مخیرحضرات مل کر ایک مضبوط اور مہربان معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔دوسروں کے دکھ بانٹنا اور مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنا بہترین عمل ہے۔ چھوٹا سا عطیہ یا مدد کسی کی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔پنجاب میں انسانیت کی خدمت کیلئے بہت سے پراجیکٹ شروع کئے۔