ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری عدم برداشت اور مطلق العنانیت کی آخری حد ہے، مقدمہ واپس لیکر فوری رہا کیا جائے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے بلوچستان کے سینیئر ترین سیاستدان قلات اسٹیٹ نیشنل پارٹی کے رہنما بزرگ سیاستدان مرحوم ملک فیض محمد یوسفزئی کی صاحبزادی ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کی ایک پریس کانفرنس کو جواز بناکرانسداد دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے واضع ہوتا ہے کہ اسمبلیاں اور جمہوری حکومت کا نعرہ محض دکھاوے کے لیئے ہے عملی طورپر ملک میں بدترین مارشل لا نافذ ہیاسمبلیاں مقتدرہ کو خوش کرنے کے لیئے اپنے ہی اراکین کے خلاف مذمتی قرارداد پاس کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے، اظہار رائے پر قدغن کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ساٹھ سالہ ایک ضعیف العمر ڈاکٹر کو جس کا تعلق بلوچستان کے صف اول کے اکابرین کے خاندان سے ہے محض ایک پریس کانفرنس لو جواز بنا کر رات کے اندھیرے میں ان کے گھر پہ چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا کوکہ ایک قابل مذمت عمل ہے،نیشنل پارٹی کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کے موجودہ نازک صورتحال کے پیش نظر مطلق العنانیت پر مبنی اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرکیڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف مقدمہ گی الفور واپس لیکر انہیں فوری طورپر رہا کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *