Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں 29اگست دھرنے تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقدہوااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ نائب امراء زاہداختربلوچ مولانا عبدالکبیرشاکر امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند سمیت اسلامی جمعیت طلباء ، جمعیت طلبہ عربیہ جے آئی یوتھ،تنظیم اساتذہ،الخدمت فاؤنڈیشن، نیشنل لیبرفیڈریشن، ریلوے پریم یونین کے صوبائی و کوئٹہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پراہداف،انتظامی،حاضری،تشہیر،مالیات،میڈیا،سیکورٹی کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے۔اجلاس میں عوامی حقوق کے حصول کیلئے اورظلم وجبرکے خلاف قوی تواناآوازبلندکرنے پرمولاناہدایت الرحمن بلوچ کے خلاف ایف آئی آر،جھوٹے مقدمات رکاوٹیں درج کرنے کی مذمت کی گئی۔اس موقع پر مرتضی خان کاکڑ، زاہداختربلوچ مولانا عبدالکبیرشاکر عبدالنعیم رند نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کایہ دھرنا بلوچستان میں بدامنی بدعنوانی بارڈرزوسڑکوں کی بندش کے خلاف وامن کیلئے گورنر ہاؤس کے سامنے پرامن دھرناہوگاہزاروں مردوخواتین شرکت کریں گے۔بلوچستان کوریگستان،قتل گاہ ونوگوایریابنادیاگیاہے شاہراہیں،شہر،ٹرانسپورٹ وٹرانسپورٹرزوعوام غیرمحفوظ ہیں۔سیکورٹی ادارے وحکومت بے حسی غفلت وکوتاہی اورناکامی کے شکارہیں جس کی وجہ سے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں۔عوام کوامن تعلیم،صحت بنیادی ضروریات وسہولیات اورحقوق کے بجائے اب صرف امن بنیادی ضرورت بن گئی ہے جماعت اسلامی اہل بلوچستان کوامن حقوق ترقی وخوشحالی کیلئے پرامن جمہوری مذاہمت جاری رکھے گی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں