میختر کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار2افراد جاں بحق ہوگئے

لورالائی(ویب ڈیسک)میختر کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد موٹرسائیکل سواروں کوبچاتے ہوئے ٹرک الٹنے سے ڈرائیورزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو میختر کے علاقے سہین پل جلیبی موڑ کے قریب تیزرفتار کارکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوا ر 2افرادامان اللہ اور یوسف جاں بحق ہوگئے حادثے کے بعد موٹرسائیکل سواروں کوبچاتے ہوئے ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے سے ڈرائیور خواجہ محمد زخمی ہوگیا مقامی انتظامیہ نے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئیں حادثے کے بعدکار ڈرائیور فرار ہون میں کامیاب ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *