کوہلو کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

کوہلو(ویب ڈیسک) کوہلو کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوہلو کے علاقے گرسنی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *