Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کلی لعل آباد کے سینئر رہنما ء ملک بشیر احمد شاہوانی نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کلی لعل آباد میں چوری کی پیش آنے والی واردات پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کلی لعل آباد میں داخل ہو کر اسکول کا قیمتی سامان چرا کر باآسانی فرار ہوگئے۔ چوری ہونے والی اشیاء میں ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے اسکول کو فراہم کیا گیا تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کا 1 عدد انورٹر، بریکر اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی کے رہنماء ملک بشیر احمد شاہوانی نے کہا کہ اسکول میں چوکیدار نہ ہونے کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ سیکیورٹی کے عدم موجودگی نے نامعلوم ملزمان کو آسانی سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ تعلیمی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسکول میں چوکیدار کی مستقل تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا سدباب ہوسکے۔