پنجاب بھرمیں موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے سکول کھلنے سے سڑکوں پر ٹریفک کا رش بڑھ گیا

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعدپیر سے اسکول کھل گئے۔سکول کھلنے سے سڑکوں پر ٹریفک کا رش بڑھ گیا اور ہر طرف سکولوں کی گاڑیاں بچوں کو سکول لے جاتے ہوئے نظرآئیں ۔صوبے بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکول ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ بند رہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے شروع ہوں گے اور ان میں چھٹی ڈیڑھ بجے ہو گی۔ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک اور دوپہر کے اسکول ایک بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *