Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد اور مرکزی انفارمیشن سیکریٹری ممبر بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی 24 اگست کو کراچی میں ہونے والے وکلاء ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی روانہ ہوگئے ہیں اجلاس میں ملک بھر سے وکلاء نمائندگان شرکت کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے پشاور میں ہونے والے جلسہ کا بھی جائزہ لیں گے وہ وکلا سے بار روم میں خطاب کریں گے اور کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے بھی خطاب کریں گے اجلاس سے سپریم کورٹ بار کے سابق صدور حامد خان‘ منیر اے ملک وکلاء ایکشن کمیٹی کے سیکریٹری صدر سندھ ہائیکورٹ بار حسیب جمالی نائب صدر پنجاب ربعیہ نائب صدر خیبر پختونخواہ علی زمان کے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسیشن کے صدر بابر مرتضیٰ صدر لاہور بار عرفان حیات باجوہ پاکستان بار کونسل کے ممبران سندھ پنجاب بار کونسل کے ممبران بھی شرکت کریں گے