Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ جو روٹ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ پر پکڑ کر اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا،یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر جو روٹ کا 219واں کیچ تھا جبکہ اسٹیو اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔ جو روٹ وکٹ کیپر کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر بن گئے۔دوسری جانب پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 238 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم صرف 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ نے میچ اننگز اور 103 رنز سے جیت کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔