بھاری جرمانہ،ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سزا سنادی گئی

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق سڈنی کی عدالت نے جارح مزاج سابق آسٹریلوی اوپنر کو 1500 آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔وارنر نے اپریل میں گرفتاری کے بعد عدالت میں اپنا جرم تسلیم کیا تھا۔عدالت کے مطابق وارنر ایسٹر کے موقع پر ایک تقریب سے اہل خانہ کو گھر لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں سانس کے ذریعے شراب کی جانچ کے لیے قائم چیک پوسٹ دیکھ کر انہوں نے گاڑی روک دی۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک خاتون مسافر کے ساتھ نشستیں تبدیل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔جج کلیئر فارنان نے کہا کہ وارنر کے دوبارہ ایسا جرم کرنے کا امکان کم ہے تاہم نیو سا ¶تھ ویلز میں سڑک پر ہونے والے حادثات کی ایک اہم وجہ اب بھی شراب پی کر ڈرائیونگ کرنا ہے۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ گاڑی میں بچوں کی موجودگی کے باعث جرم کی نوعیت مزید سنگین ہوگئی۔عدالت نے پابند کیا ہے کہ وارنر کو اپنی گاڑی میں انٹرلاک ڈیوائس بھی نصب کرانا ہوگی جو جسم میں الکحل کی موجودگی محسوس ہونے پر گاڑی اسٹارٹ ہونے سے روک دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *