آئرلینڈ،ہولناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک

ڈبلن (انٹرنیشنل ڈیسک)آئرلینڈ کی کانٹی کِلڈیر میں ہولناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، 4 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ایک خاتون اور بچہ بھی شدید زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق موٹروے پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار غلط سمت سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرائی۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک پانچوں نوعمر لڑکے ایک ہی گاڑی میں سوار تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *