یو ایف سی، اسلام مخاشیف کا ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع، مسلسل 17 فتوحات کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا 

فلاڈلفیا (سپورٹس ڈیسک)روس سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹسٹ اسلام ماخاشیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرش فائٹر این مچاڈو گیری کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔امریکا کے شہر فلاڈلفیا میں ہونے والے مقابلے میں اسلام مخاشیف نے 5 رانڈز پر مشتمل سخت اور سنسنی خیز مقابلے میں ججز کے متفقہ فیصلے کے تحت این مچاڈو گیری کو شکست دی۔آئرش چیلنجر این مچاڈو گیری نے دفاعی چیمپئن کے لیے کئی مواقع پر مشکلات پیدا کیں لیکن مخاشیف کی مضبوط اور مسلسل ریسلنگ نے انہیں مقابلے پر قابو پانے میں مدد دی، اس فتح کے ساتھ ماخاچیف نے یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل یو ایف سی میں مسلسل 16 فتوحات کا ریکارڈ برازیل سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن سلوا کے پاس تھا جو اسلام مخاشیف نے چیک میڈالینا کو شکست دیکر برابر کیا تھا۔قد اور بازوں کی لمبائی کے لحاظ سے واضح کمی کے باوجود مخاشیف نے پہلے ہی رانڈ میں انتہائی تیزی سے سنگل لیگ ٹیک ڈاؤن کرتے ہوئے گیری کو زمین پر گرا دیا تاہم گیری نے گھبرائے بغیر خود کو سنبھالا اور بغیر کسی خاص نقصان کے دوبارہ کھڑے ہونے میں کامیاب رہے۔دوسرے راؤنڈ میں روسی فائٹر کی زوردار ہائی کک سے مچاڈو گیری کچھ دیر کے لیے لڑکھڑا گئے۔تیسرا راؤنڈ کچھ دیر کے لیے گیری کے حق میں گیا اور انہوں نے اپنے حریف سے مناسب فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے جسم اور اگلی ٹانگ پر زوردار ککس لگائیں اور زیادہ تروقت ماخاچیف کو ٹیک ڈان کرنے سے بھی روکے رکھا۔ تاہم چوتھے رانڈ میں مخاشیف نے دوبارہ اپنی دبا والی گریپلنگ کا استعمال کیا اور مقابلے پر کنٹرول حاصل کرلیا۔آخری راؤنڈ میں گیری کو غالبا ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے ناک آٹ یا کسی بڑے فنش کی ضرورت تھی، اس لیے انہوں نے بھرپور کوشش کی لیکن چیمپئن نے خود کو خطرے سے محفوظ رکھا اور پانچ رانڈ مکمل ہونے کے بعد تینوں ججز کے اسکور کارڈز پر کامیابی حاصل کرلی۔اسلام مخاشیف نے تاریخی فتح کے بعد کہا کہ این مچاڈو گیری ایک بہترین فائٹر اور اچھا انسان ہے، اور میں اس کی عزت کرتا ہوں، اس نے میرے لیے مقابلہ مشکل بنایالیکن میں ہر فائٹ میں خود کو ثابت کرتا ہوں، سپورٹ کے لیے کے لیے سب کا شکریہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *