ایران، پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث شخص کو سزائے موت مجرم کو صیہونی حکومت اور امریکی حمایت میں اقدامات پر سزائے موت دی گئی،ایرانی عدلیہ

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)ایران میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔ایرانی عدلیہ کے مطابق مجرم کو صیہونی حکومت اور امریکی حمایت میں اقدامات پر سزائے موت دی گئی ہے۔ سزا پانے والے پر جنوری کے مظاہروں میں پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق کرج شہر میں 8 جنوری کو ہوئے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *