کاکروچ جنتا پارٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، چند گھنٹوں بعد بحال اکاؤنٹ کی معطلی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابھیجیت ڈپکے نے ایکس پر اکاؤنٹ دستیاب نہ ہونے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام کی کارروائی پر شدید تنقید کی تاہم چند گھنٹوں بعد اکانٹ بحال کردیا گیا اور پارٹی کو دوبارہ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی مل گئی۔پارٹی نے ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سی جے پی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ صبح معطل کیا گیا تھا، تاہم پارٹی نے اسے کامیابی سے بحال کرلیا۔اکاؤنٹ کی معطلی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے اس واقعے کو بھارت میں جاری نوجوانوں کی احتجاجی تحریکوں سے جوڑا اور حکومت پر سیاسی مخالفین کو خاموش کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔کچھ صارفین نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ متعدد افراد نے انسٹاگرام سے اکانٹ معطل کیے جانے کی وجہ بتانے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *