ایران کے حملے، آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کی آمد ورفت بند ہوگئی

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں مزید دو بحری جہازوں پر حملوں کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ سے تجارتی آمدورفت تقریبا رک گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنی کے اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ آبنائے ہرمز سے صرف چند ہی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے دو جہاز ہی گزرے ہیں۔جن میں ایک اناج بردار جہاز ایرانی پانیوں میں داخل ہوا جبکہ ایک خالی خشک مال بردار جہاز مخالف سمت میں گزرا۔ ایک خالی ایل پی جی ٹینکر بھی آبنائے کے راستے خلیج کی جانب بڑھتا دیکھا گیا۔اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ روز خام تیل لے جانے والا کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتا دکھائی نہیں دیا جب کہ گزشتہ روز 9 کمرشل جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کیا اور بدھ کو 5 جہاز گزرے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *