ٹرمپ نے یو ایس ایس ابراہم لنکن کی طویل تعیناتی پر خدشات مسترد کردئیے

واشنگٹن (اانٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)امریکی صدر ٹرمپ نے یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز کی260 سے زائد دنوں کی تعیناتی طویل نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ طیارہ بردار جہاز اس وقت یا بہت جلد روانہ ہورہا ہے، اس کی جگہ اسی نوعیت کا ایک اور جہاز تعینات کیا جارہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ بردار بحری جہاز ساڑھے8 ماہ سے سمندر میں موجود ہے۔یوایس ایس ابراہم لنکن گزشتہ سال نومبر میں سان ڈیاگو سیروانہ ہوا تھا، بعد میں ایران کے ساتھ جنگ میں حصہ لینے کے لیے مشرق وسطی بھیج دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *