Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ایران [انٹرنیشنل ڈیسک ]ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے یونانی ہم منصب جورجوس گیراپیٹریٹس کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔بدھ کے روز تقریباً 30 ممالک، جن میں بعض یورپی ممالک اور کینیڈا بھی شامل تھے، نے ایران میں سزائے موت کے واقعات کی مذمت میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس پر ایران کی وزارتِ خارجہ نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا تھا۔تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے گفتگو کے دوران یورپی یونین پر انسانی حقوق کے معاملے میں ’دوہرے معیار‘ اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی اقدامات کے حوالے سے ’بے حسی‘ کا الزام لگایا۔یونانی ہم منصب سے گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا اور ایران کی بندرگاہوں کے محاصرے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا بھی ذکر کیا۔رپورٹ کے مطابق، عراقچی نے تہران اور مسقط کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق حالیہ مذاکرات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق، اس سے قبل عباس عراقچی اور آسٹریا کی وزیرِ خارجہ بیاتے مائنل رائزنگر نے بھی ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔