Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)مصر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا کہ مصر کے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ تینوں ممالک کے ساتھ گہرے اور خصوصی تعلقات ہیں جو صرف سیاسی شعبے تک محدود نہیں۔مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت سے متعلق سوال پر بدر عبدالعاطی نے کہا کہ مصر شروع ہی سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے آگاہ ہے اور اس معاملے کا مصری ریاستی اداروں میں جامع جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدوں اور ان سے جڑی ذمہ داریوں کے حوالے سے مصر کے آئین اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل جائزہ لینا ضروری ہے۔یاد رہے کہ چند دن قبل سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔