شوہر کی شہادت کے بعد 14اگست کا دن تمام شہدا کیلئے دعا کرتے ہوئے گزارتی ہوں،بیوہ نائیک احمدشریف شہید

اسلام آبا( ویب ڈیسک)نائیک احمد شریف شہید کی بیوہ نے کہاہے کہ شوہر کی شہادت کے بعد 14اگست کا دن تمام شہدا کیلئے دعا کرتے ہوئے گزارتی ہوں، تمام شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک سرزمین کی حفاظت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر شہدا کے اہلخانہ جذب حب الوطنی سے سرشار ہیں، شہدا کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔پاک وطن کے دفاع اور قوم کے روشن مستقبل کے لیے شہدا نے اپنا آج قربان کر دیا۔یوم آزادی کے موقع پر نائیک احمد شریف شہید کی بیوہ نے کہاہے کہ دفاع وطن کی خاطر نائیک احمد شریف شہید نے 7اگست 2021کو آزاد کشمیر کے لیپہ سیکٹر میں جام شہادت نوش کیا۔بیوہ نائیک احمد شریف شہید نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کے باوجود فخر ہے کہ اللہ نے نائیک احمد شریف کو شہادت جیسے اعلیٰ مقام سے نوازا، شوہر کی شہادت کے بعد میں 14اگست کا دن تمام شہدا کیلئے دعا کرتے ہوئے گزارتی ہوں، تمام شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک سرزمین کی حفاظت کی ہے۔بیوہ نائیک احمد شریف شہید نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر پوری قوم کو یہ پیغام ہے کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں اور اپنے ملک کی حفاظت کریں، پاکستان کی مسلح افواج کی دفاع وطن کے لیے دی گئی لازوال قربانیاں اور شہدا کا مقدس لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *