صدر آصف علی زرداری کی اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد

آزادی تاریخی کامیابی کیساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے جسے ہر نسل نے آگے بڑھانا ہے۔اجتماعی کاوشوں سے وطنِ عزیز کو مزید مضبوط، محفوظ اور خوشحال بنانا ہے۔صدر مملکت کا قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ، تحریک پاکستان کے رہنماؤں، کارکنوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہم اپنی خود مختاری اور قومی مفادات کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔معرکہ حق میں ہماری بہادر افواج نے ثابت کیا کہ ہم اپنی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان ذمہ داری کیساتھ اپنی طاقت کو تنازعات سے بچاؤ، امن اور استحکام کیلئے بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔خطے میں مذاکراتی کوششوں کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کا کردار اسی ذمہ داری کی اہم مثال ہے۔پاکستان نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات کیے۔پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی، امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے سفارتی کردار جاری رکھے گا۔صدر آصف علی زرداری کا سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراجِ عقیدت۔پاکستانی قوم نے امن اور استحکام کے لیے بڑی قیمت ادا کی ہے۔ان کی قربانیوں نے بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خطرات سے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔پوری قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔قومی ترقی کا اصل پیمانہ عوام کی زندگیوں میں بہتری ہے۔تعلیم اور صحت کی سہولتوں کیساتھ روزگار اور ہنر کی فراہمی اور آگے بڑھنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔صدر مملکت نے اقتصادی استحکام، گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کو قومی ترجیحات قرار دیا۔ترقی اور جمہوریت کے ثمرات ہر طبقے تک پہنچنے چاہئیں۔نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت، ان پر سرمایہ کاری درحقیقت قومی مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔صدر آصف علی زرداری کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ صدر مملکت کا حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار۔پاکستان کشمیری عوام کی خواہشات، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے پُر امن حل کی حمایت جاری رکھے گا۔افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف تخریبی کارروائیوں کو بند کرنا ہوگا۔پاکستان کی مسلح افواج تمام مذموم عزائم کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *