Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کیلیفورنیا میں اسٹیٹ ٹریژر، کاروباری برادری اور پاکستانی امریکی کمیونٹی سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور کیلیفورنیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور تعلیمی روابط کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ ذرائع کے مطابق سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ریاست کیلیفورنیا کی خزانچی فیونا ما سے ملاقات کی اور پاکستان اور کیلیفورنیا کے تاریخی و اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے امریکی کاروباری اداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا ہے۔رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کیلیفورنیا کی نارتھ سٹیٹ یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر الفریڈ چیونگ سے ملاقات میں صحت، طبی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی ہے۔سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سیکرامنٹو کے کاروباری رہنماں، سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ نمائندوں سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔انہوں نے ڈیجیٹل معیشت، بینکاری، منصوبہ جاتی فنانسنگ، زرعی ٹیکنالوجی اور ہوا بازی کے شعبوں سے وابستہ کاروباری شخصیات سے ملاقات میں کہا کہ امریکی کاروباری رہنماں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔سفیر رضوان سعید شیخ نے ادویات اور فارمیسی سلوشنز کی معروف کمپنی ڈوز پیکر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈوز پیکر کی جدید لیبارٹری ٹیکنالوجی کو سراہا، کمپنی کو پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت اور مسابقتی پیداواری صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔سفیر پاکستان نے سیکرامنٹو میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات کی اور پاک۔امریکہ تعلقات کے فروغ میں پاکستانی امریکیوں کے کردار کو سراہا ہے۔سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل ہے، مقامی تجارت اور ثقافتی تبادلے میں کمیونٹی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔سفیر پاکستان نے کمیونٹی رہنماں پر پاک۔امریکہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے فعال پل کا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے دورہ سیکرامنٹو کے دوران ٹیکنالوجی، زراعت، صحت، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان اور کیلیفورنیا کے تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے۔