Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران تباہ ہوچکا ہے، اس کے پاس کوئی بحریہ اور فضائیہ نہیں، پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی، اللہ کا شکر ہے کہ ایران اب مشرق وسطی کا بدمعاش نہیں رہا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ لوگ امریکی بحریہ کی ناکابندی کو آہنی دیوار کا نام دے رہے ہیں اور ایران اس آہنی دیوار کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ ایران کے پاس کوئی بحریہ اور فضائیہ نہیں، پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی ہے اور اس کے لوگ بھاگ رہے ہیں، ایرانی سپاہیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت بے یقینی کا شکار ہے، اس کے پاس پیسا نہیں، ایران تباہ ہوچکا ہے، ایرانیوں کے پاس اب صرف جعلی خبریں اور مہنگائی کی شرح 300 فیصد ہے اور یہ صورت حال مزید بدتر ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی کارروائی نہیں،اللہ کا شکر ہے! ایران اب مشرق وسطی کا بدمعاش نہیں رہا۔