مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا ثناءاللہ اچکزئی کے انتقال پر اظہار افسوس

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناءاللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ثناءاللہ اچکزئی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے، جس پر دلی صدمہ ہوا۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ اولاد کا بچھڑ جانا والدین کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناءاللہ اچکزئی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *