صوبائی وزیر خزانہ و مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی کا ثناءاللہ اچکزئی کے انتقال پر اظہار افسوس

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر خزانہ و مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ثناءاللہ اچکزئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل صدمہ پہنچانے والی ہے۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور دیگر پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *