Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(ویب ڈیسک) تین سالہ بچی کے گاڑی تلے کچلے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواب ٹا ¶ن میں کار سوار کی غفلت سے 3 سالہ بچی مشعل گاڑی تلے کچلے جانے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت فیضان شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق حادثہ نواب ٹا ¶ن میں سٹی اسکول کے قریب پیش آیا، جہاں کار سوار کی غفلت سے 3 سالہ بچی مشعل گاڑی تلے کچلی گئی۔ حادثے کے بعد بچی کوہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔نواب ٹا ¶ن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی جبکہ ملزم تک پہنچنے کے لیے سیف سٹی اور نجی کیمروں سے مدد لی گئی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سیف سٹی اتھارٹیز اور نجی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم فیضان شوکت کو مزید تفتیش کےلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی مکمل فراہمی یقینی بنائی جائےگی، ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔