Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ٹھٹھہ صادق آباد(کلچرل ڈیسک) چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا88واں یوم پیدائش(کل) 2اکتوبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اوران کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔وحید مراد 2اکتوبر1938ء کو کراچی میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی فنی کیرئیر کا آغاز1961ء میں بطور پروڈیوسر کیا۔معروف فلم”ہیرا اور پتھر“ وحید مراد کی بطور اداکار پہلی فلم تھی اس فلم نے نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا جبکہ ہیر و وحید مراد کی آخری فلم تھی جو کہ1985ء میں ریلیز ہوئی۔وحید مراد پاکستانی فلموں کے ایک مقبول اداکار تھے ان کے ہیر سٹائل کو ہر جگہ نقل کیا گیا تھا۔وحید مراد نے اردو اور پنجابی زبان کی 127 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے 250سے زائد فلمی گانوں پر پرفارم کیا ان کی مقبول فلمی ادکاراؤں میں زیبا،دیبا،شمیم آرا،رانی،شبنم،بابرہ شریف،نغمہ،سنگیتا،کویتا،آسیہ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔وہ 23نومبر 1983ء کو45برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔