Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی بلوچستان و چیئرمین الہدیٰ سکول سسٹم مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے روشن مستقبل کا راستہ معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ سے ہو کر گزرتا ہے اہل بلوچستان حقوق،تعلیم،روزگار،تجارت وعلاج کی سہولیات سے محروم ہیں۔صوبے کے نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے”پڑھتا بڑھتا بلوچستان“ منصوبہ صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری، اداروں کے باہمی تعاون اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے”پڑھتا بڑھتا بلوچستان“منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بلوچستان میں معیاری تعلیمی اداروں کے فروغ، تعلیمی میدان میں مزید پیش رفت، اداروں کے درمیان باہمی تعاون، مستقبل کی حکمت عملی اور مؤثر منصوبہ بندی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ اداروں، ماہرین تعلیم اور ذمہ دار طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ تعلیمی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید علوم، ٹیکنالوجی اور ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”پڑھتا بڑھتا بلوچستان“ کے ذریعے صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں کو منظم، مربوط اور مؤثر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔اجلاس کے شرکاء نے مختلف عملی تجاویز پیش کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور معیارِ تعلیم کی بہتری کیلئے مشترکہ کوششوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔اس موقع پر ”پڑھتا بڑھتا بلوچستان“ منصوبے کے باقاعدہ دفتر کا افتتاح بھی کیا گیا، جبکہ منصوبے کی کامیابی، بلوچستان کی ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ تعلیم، ترقی اور خوشحال مستقبل کا بنیادی ذریعہ ہے، اس لیے بلوچستان کے ہر بچے اور نوجوان کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔