Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
سرگودھا(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ سرگودھا کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے یوم فضائیہ پر شاہینوں اور جانبازوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان ائیر فورس کے شہدا اور غازیوں سے اظہار عقیدت کیا اور شہدا وطن کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی۔شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ راشد منہاس شہید سمیت پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضاؤں میں جرات، شجاعت اور بہادری کی داستانیں رقم کیں جبکہ گزشتہ سال مئی میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 8 جدید ترین جنگی طیارے گرا کر سبز ہلالی پرچم کا سربلند کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔یہی وجہ ہے کہ یوم فضائیہ قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور حب الوطنی کے جذبہ کی علامت ہے اور ملک میں سرحدوں کی حفاظت کے لئے ائیر فورس کا کردار ناقابل فراموش ہے-جس پر پوری قوم اس دن کو منا کر اپنے سپوتوں کو سلام پیش کر رہی ہے۔