یوم دفاع شہدا پاکستان ستلج اکیڈمی بہاولپور اور شاہین اکیڈمی ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے تین میچز کی فٹ بال سیریز (آج)سے شروع ہوگی

ڈیرہ غازی خان (سپورٹس ڈیسک)یوم دفاع شہدا پاکستان ستلج فٹ بال اکیڈمی بہاولپور اور شاہین فٹ بال اکیڈمی ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے تین میچز فٹ بال سیریز آج، پیر سے شاہین فٹ بال اکیڈمی فٹ بال گرانڈ، ڈیرہ غازی خان میں شروع ہو گی۔ سیریز کا افتتاح ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین محمد صدیق بھٹی کریں۔ ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد سجاد سجو نے بتایا کہ تین میچز سیریز منعقد کروانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور میچ منعقد کروانے کا مقصد ہمارے شہدا کی ملک پاکستان کے قربانیوں اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے اور سیریز کی افتتاحی تقریب شروع ہونے سے قبل شہدا کے درجات کی بلندی اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی اور ملک پاکستان کے لئے دینے والے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیریز 7 سے 9 ستمبر تک کھیلی جائے گی سیریز کا پہلا میچ 7 ستمبر کو، دوسرا میچ 8 ستمبر کو، تیسرا اور آخری میچ 9ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *