یوم آزادی محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ یہ دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے ,صوبائی وزیر برائے بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو

بولان(ویب ڈیسک)ملک بھر کی طرح ضلع کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر میں بھی پاکستان کا 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس ڈھاڈر کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جہاں صوبائی وزیر برائے بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو، سابق صوبائی وزیر میر ماجد ابڑو، ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران سمیت دیگر معزز و قبائلی عمائدین مہمانوں، ضلعی آفیسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز  پرچم کشائی سے ہوا صوبائی وزیر میر محمد عاصم کرد گیلو، ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران اور دیگر مہمانوں نے پرچم کشائی کی اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پرچم سلامی پیش کی بعد ازاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو، سابق صوبائی وزیر میر ماجد ابڑو، ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران اور دیگر مقررین نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی جدوجہد، قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا اس لیے ہمیں آزادی جیسی نعمت کی کی قدر کرنی چاہیے انکا کہنا تھا کہ یوم آزادی محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ یہ دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ملک کی ترقی خوشحالی امن اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دے کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا دریں اثناء  مقامی اسکول میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں طلبہ و طالبات نے یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلوز اور دیگر مختلف پروگرام پیش کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران اور ڈی ای او کچھی بیگ محمد رئیسانی نے کہا کہ نئی نسل کو پاکستان کی تاریخ تحریک آزادی اور ہمارے قومی ہیروز کی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات ہی ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں محنت دیانتداری، نظم و ضبط اور تعلیم کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تقریب کے اختتام پر ڈی سی کچھی سمیت دیگر مہمانوں نے مختلف پروگراموں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *