Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)زیارت کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تحقیقات کے واقعہ کے لیے قائم کمیشن نے تین روز میں تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ منگل کو بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس عامر نواز رانا نے زیارت واقعہ سے متعلق انکوائری کمیشن کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل، پراسیکوٹر جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔سماعت کے دوران کمیشن کے ٹی او آرز پڑھ کر سنائے گئے۔ کمیشن نے متعلقہ اداروں کو تین روز کے اندر اپنی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل سے کہا کہ آپ کو تین دن کا وقت دے رہے ہیں تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں، ایسی رپورٹ نہ ہو کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو اگلے 60 روز یہی بلاکر بٹھانا پڑے،60 روز تک کمیشن بھی کام کرے گا اور سارا اسٹاف بھی موجود رہے گا، سربراہ انکوائری کمیشن نے کہا کہ وفاقی اداروں کی جانب سے بھی جواب جمع کروایا جائے، بصورت دیگر وضاحت دی جائے، کمیشن نے ہدایت کی کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کیا کاروائی کی گئی ہے آگاہ کیا جائے، جسٹس عامر نواز رانا نے کہا کہ عوام کو عدلیہ پر تھوڑا بھروسہ رہ گیا ہے اسے قائم رہنے دیا جائے اب تک کی تمام تحقیقاتی رپورٹس کمیشن کے سامنے پیش کی جائیں، کمیشن تمام پہلووں اور حقائق کی بنیاد پراپنی سفارشات مرتب کرکے حکومت کو بھیجے گا۔دوسری جانب کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اشتہار میں شہریوں کو واقعہ سے متعلق کمیشن سے رابطہ کرکے بیان ریکارڈ کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔