ہرنائی میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں

ہرنائی(ویب ڈیسک) ہرنائی میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سیکورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسے میں تھانہ سٹی ہرنائی کی حدود میں واقع مختلف اہم اور حساس مقامات پر پولیس کا اسپیشل پیٹرولنگ کیا گیا۔ پیٹرولنگ کے دوران پولیس کی ٹیموں نے شہر کے اہم چوراہوں، حساس تنصیبات اور سرکاری و عوامی املاک کا تفصیلی دورہ کر کے سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس تمام تر عمل کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موثر حکمتِ عملی قائم رکھنا اور علاقے میں پرامن فضا کو یقینی بنانا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق اسپیشل پیٹرولنگ کے دوران ضلع بھر میں مجموعی صورتِ حال مکمل طور پر پرامن اور کنٹرول میں رہی، جبکہ کہیں سے بھی کسی غیر معمولی یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے واضح کیا ہے کہ عوام کے تحفظ اور امن کی بحالی کے لیے پولیس الرٹ ہے اور یہ پیٹرولنگ کا سلسلہ آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *