Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
نیویارک(کلچرل ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ کرسی میٹز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وزن کم کرنے کیلئے ایک خاص دوا جی ایل پی۔ون استعمال کر رہی ہیں۔معروف ڈرامے دِس اِز اس کی اداکارہ نے بتایا کہ ابتدا میں وہ وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار تھیں، تاہم طویل مدتی صحت، ماہواری بند ہونے سے پہلے کے مرحلے اور خاندان میں موٹاپے کی تاریخ کے باعث انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔کرسی میٹز کے مطابق دوا کے استعمال سے انہیں جسم میں سوزش، توانائی کی کمی اور ہر وقت کھانے کے بارے میں سوچنے جیسے مسائل میں بہتری محسوس ہوئی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کیلئے مختلف غذائی منصوبے اور علاج سمیت کئی طریقے آزمائے، تاہم انہیں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔کرسی میٹز نے کہا کہ اب انہیں ہر وقت یہ سوچنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ اگلے لمحے کیا کھانا ہے، حتی کہ کھانا کھاتے ہوئے بھی وہ اس بارے میں بے جا سوچ بچار نہیں کرتیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے طویل عرصے تک کھانے کو برا سمجھا کیونکہ انہیں یہ سکھایا گیا تھا کہ بعض چیزیں نہیں کھانی چاہییں، تاہم حالیہ وزن میں کمی صرف دوا کی وجہ سے نہیں ہوئی۔انہوں نے انکشاف کہ میں نے جی ایل پی۔ون دوا شروع کرنے سے کئی سال قبل اپنی غذائی عادات تبدیل کرکے اور باقاعدگی سے چہل قدمی شروع کرکے تقریبا ایک سو پانڈ وزن کم کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے جسمانی طاقت بڑھانے کی ورزشیں شروع کیں اور ذاتی تربیت کار کی خدمات بھی حاصل کیں۔45 سالہ کرسی میٹز کا مزید کہنا ہے کہ وہ دوا کو کوئی جادوئی حل نہیں سمجھتیں اور اب بھی ورزش اور طرز زندگی میں دیگر مثبت تبدیلیوں پر توجہ دیتی ہیں۔