Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پشاور۔ (ویب ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ بورڈ کا 22واں اجلاس منعقدہوا۔ترجمان گورنر ہاوٴس پشاور کے مطابق اجلاس میں مشیر توانائی عثمان سیف اللہ، مشیر خزانہ طارق محمود پاشا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر فخر عالم عرفان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی اسلام زیب، سیکرٹری انرجی اینڈ پاور محمد زبیر سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نےشرکت کی۔
سیکرٹری انرجی اینڈ پاور خیبرپختونخوا محمد زبیر نے گورنر کو ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ تخمینوں اور مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ بجٹ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ تخمینوں اور مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری دے دی گئ۔اس موقع پر گورنر خیبر پختو نخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں پن بجلی کی پیداوار کے وسیع امکانات سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔