“گورنر بلوچستان کا سانحہ زیارت دھرنا کمیٹی اور حکومت کے مابین معاہدے کا خیرمقدم؛ جوڈیشل کمیشن شفاف تحقیقات یقینی بنائے گا”

کوئٹہ(این این آئی) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبائی حکومت اور سانحہ زیارت کی دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کو سراہتے ہوئے اسے امن اور استحکام کی جانب ایک اہم اور مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔ یہ پیشرفت صوبہ میں سیاسی استحکام، پائیدار امن کے قیام اور کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پولیٹیکل ڈائیلاگ اور باہمی افہام و تفہیم درحقیقت تصادم اور محاذ آرائی سے زیادہ موثر اور معتبر وسیلے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے امید ظاہر کی کہ کامیاب مذاکرات کے پیش نظر دیگر مراحل بھی خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کے جائز مطالبات پر عملدرآمد اور صوبے میں سکیورٹی کے مسائل حل کرنے سے متعلق کامیاب مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جوڈیشل کمیشن شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنائے گا۔ متفقہ پالیسی کے تحت سانحہ زیارت کے شہداء کو سرکاری طور پر شہید قرار دیکر ان کے اہل خانہ کو امداد دی جائیگی جن میں شہداءکے بچوں کیلئے تعلیمی انتظامات، مالی معاوضہ اور دیگر حقوق بھی شامل ہیں۔ علاو ¿ہ ازیں مختلف سرکاری عمارتوں کو شہداء کی قربانیوں کے اعزاز میں منسوب کیا جائے گا۔ ریونیو سے متعلق عوامی تحفظات کے ازالے کیلئے وزیر ریونیو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائیگی۔ گورنر مندوخیل نے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان، مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماو ¿ں اور خاص طور پر شہداءکے سوگوار خاندانوں کو ان کے صبر، دانشمندی اور بلند عزم پر خراج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *