Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300


گوادر ویب ڈیسک ،پاکستان سے چین کو گدھے کے گوشت کی برآمد کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے اور اس کی پہلی کھیپ گوادر فری زون سے چین بھیجی گئی تھی۔حکومتِ پاکستان اور چین کے درمیان گدھوں کی کھالوں اور گوشت کی برآمد کے حوالے سے باضابطہ پروٹوکولز اور معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ چین میں گدھے کے گوشت اور خاص طور پر اس کی کھال سے بننے والی روایتی دوا “اعجیاؤ کی بہت زیادہ مانگ ہے، جس کی وجہ سے چین دوسرے ممالک سے بڑے پیمانے پر گدھے درآمد کرتا ہے۔اس برآمدی سلسلے کے لیے گوادر فری زون میں باقاعدہ طور پر پروسیسنگ پلانٹس قائم کیے گئے ہیں۔ یہاں مروجہ بین الاقوامی سینیٹری اور قرنطینہ کے قوانین کے مطابق گوشت کو پراسیس اور پیک کر کے چین روانہ کیا جاتا ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد برآمدات کو بڑھانا اور غیر ملکی زرمبادلہ کمانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لائیو اسٹاک سیکٹر میں گدھوں کی فارمنگ کو بھی ریگولیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ ملکی سطح پر اس کی آبادی متاثر نہ ہو اور یہ تجارت قانونی اور محفوظ طریقے سے چلتی رہے۔