Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

گنداواہ (ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس گنداواہ میں پولیو سے بچاؤ اور عوامی آگاہی کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی اور کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر خاور ندیم نے صحافی برادری اور کمیونٹی نمائندگان کو پولیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔سیشن میں شرکاء کو پولیو کے خطرات، اس سے بچاؤ اور بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ آفیسرز نے بتایا کہ پولیو ایک خطرناک اور موذی
مرض ہے، جس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے صحافی برادری اور کمیونٹی افراد سے کہا کہ وہ پولیو سے متعلق آگاہی پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں، خصوصاً والدین تک پہنچائیں اور انہیں ترغیب دیں کہ 21 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔محکمہ صحت کے حکام نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو مہم شروع ہوتے ہی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھیں اور پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔