Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گنداواہ(ویب ڈیسک)صوبہ بھر کی طرح ضلع جھل مگسی میں ڈی ایچ او آفس اور آر ایچ سی جھل مگسی میں ڈی ایچ او جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی کی سربراہی میں ماؤں اور بچوں کی صحت و صفائی ہفتہ 14 تا 19 ستمبر آگاہی مہم اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ماؤں اور بچوں کی صحت و صفائی کے حوالے سے صحت مند بچے، خوشحال خاندان کے عنوان سے ہفتہ صحت منایا جائے گا، جو 14 سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی نے اپنے آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پیدائش سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو ڈی ورمنگ گولیاں اور ضروری ویکسین فراہم کی جائیں گی، جبکہ 14 سے 49 تک کی خواتین کو ٹی ٹی ویکسین لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ بچوں کو ڈیفتھیریا سے بچاؤ کی ویکسین بھی دی جائے گی۔محکمہ صحت نے والدین اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور ویکسینیشن کو یقینی بنائیں اور اس قومی صحت مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسین اور دیگر حفاظتی سہولیات سے محروم نہ رکھیں، کیونکہ صحت مند بچے ہی خوشحال خاندان اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔