گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری تقریب میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ گئے۔گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی تقریبِ حلف برداری آج چنار باغ، گلگت میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں وہ اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھائیں گے۔گورنر گلگت بلتستان، سید مہدی شاہ نو منتخب وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ یاد رہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ گزشتہ ماہ 22 جون کو گلگت بلتستان اسمبلی کے قائدِ ایوان (Leader of the House) بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔یہ تقریبِ حلف برداری پہلے یکم جولائی کو طے تھی، تاہم پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورۂ ایران (آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت) کی وجہ سے اسے چند روز کے لیے مؤخر کیا گیا تھا۔ اب پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایران سے واپسی پر خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے اس دورے کے دوران گلگت بلتستان کی نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل کو بھی حتمی شکل دیں گے۔ وفاق کی طرز پر یہاں بھی اتحادی حکومت قائم کی جا رہی ہے۔بلا مقابلہ انتخاب میں مدد کرنے پر آئی پی پی کو نئی کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔ن لیگ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کو دیا جا چکا ہے، جبکہ مستقبل میں گورنر اور اپوزیشن لیڈر کا سلاٹ بھی اسی اتحاد کے تحت طے پائے گا۔تقریبِ حلف برداری میں پی پی پی کی مرکزی اور مقامی قیادت، گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *