Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کاشغر(ویب ڈیسک)گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے خطے کی کاروباری اور تجارتی صلاحیتوں کو 16ویں سنکیانگ کاشی وسطی و جنوبی ایشیا کموڈیٹی فیئر میں اجاگر کیاجس کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔گوادر پرو کے مطابق چین اور وسطی و جنوبی ایشیا کے ممالک کے کاروباری اداروں اور نمائندوں پر مشتمل یہ اہم سالانہ بین الاقوامی تجارتی میلہ 14 اگست 2026 کو سنکیانگ کے شہر کاشغر میں واقع کاشی انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں شروع ہوا۔گلگت بلتستان کے سابق نگران وزیر جنگلات حافظ شراف الدین اور مولانا حسین احمد بھی ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں، جہاں خطے کی کاروباری برادری کو چینی ہم منصبوں سے روابط بڑھانے اور نئے تجارتی مواقع تلاش کرنے کا موقع مل رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ شراف الدین نے کہا کہ چین کی تجارتی پالیسیاں ایشیا کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ تجارت کے ابھرتے ہوئے مواقع اور چین کی بدلتی ہوئی تجارتی پالیسیوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے جدید ٹیکنالوجی بالخصوص ڈرون پر مبنی ریسکیو نظام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان جیسے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ریسکیو اور ہنگامی کارروائیوں کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی انتہائی موثر ثابت ہو سکتی ہے۔حافظ شراف الدین نے گلگت بلتستان کی کاروباری برادری کو ایکسپو میں خطے کی باوقار انداز میں نمائندگی کا موقع فراہم کرنے پر مقامی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔