گذشتہ رات ایران پر کیے جانے والے حملے ہمارے تین فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ ویب ڈیسک ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات ایران پر کیے جانے والے حملے ہمارے تین فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ تھے۔فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد واشنگٹن ڈی سی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ ’عسکری لحاظ سے انھوں نے تقریباً سب کچھ کھو دیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ’ان کے پاس کچھ میزائل ہیں، ان کے پاس کچھ ڈرون ہیں، ان کے پاس کچھ پیداواری صلاحیت موجود ہے، لیکن یہ زیادہ نہیں۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر اب امیکہ کا کنٹرول ہے۔ امریکی صدر نے ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ کسی چیز پر کنٹرول نہیں رکھتے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے آج رات پھر انھیں بہت سخت نشانہ بنایا، اور ہم نے یہ ہلاک ہونے والے تین امریکی فوجیوں کے اعزاز میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم اس وقت جو کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم ان کے لیے جوہری میزائل حاصل کرنے کے کسی بھی امکان کا خاتمہ کر رہے ہیں۔اس سے قبل امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام سات بجے (پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح چار بجے) ایران کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی، اور یہ مسلسل نویں رات ہے جب یہ حملے کیے جا رہے ہیں۔سینٹکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کی اُن عسکری صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنے کے لیے جاری رہیں گے جو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری ملاحوں پر حملوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *