Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا نے بارسلونا کے مشہور سٹیڈیم کیمپ نو کو 2029 کے چیمپئنز لیگ فائنل کی میزبانی کے لیے منتخب کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ا کے مطابق ایف سی بارسیلونا کے صدر جوان لاپورٹا نے یوئیفا کی جانب سے 2029 کے چیمپئنز لیگ فائنل کے لیے کیمپ نو سٹیڈیم کے انتخاب کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔یوئیفا نے یہ فیصلہ سٹیڈیم کی جاری بحالی اور جدید کاری کے کاموں کے باوجود کیا ہے۔ اس منصوبے کی مکمل تکمیل کے بعد کیمپ نو میں 105,000 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ جوان لاپورٹا نے کلب کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ایف سی بارسیلونا اور اس کے تمام مداحوں کے لیے بے پناہ فخر کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر یہ فیصلہ نوزائیدہ کیمپ نو کی جدید ترین سہولیات اور عالمی معیار کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔واضح رہے کہ کیمپ نو اس سے قبل بھی 2 بار یورپ کے اس سب سے بڑے کلب مقابلے کے فائنل کی میزبانی کر چکا ہے۔ 1989 میں اے سی میلان نے سٹیوا بوقارسٹ کو 0-4 سے شکست دی تھی، جبکہ 1999 کے یادگار فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے انجری ٹائم میں 2 گول کر کے بائرن میونخ کے خلاف 1-2 سے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔یوئیفا کا یہ اہم فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کیمپ نو کو 2030 کے فیفا ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھی ایک مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ 2030 کا ورلڈ کپ بنیادی طور پر سپین، پرتگال اور مراکش میں کھیلا جائے گا، جہاں کیمپ نو کی متوقع گنجائش سانٹیاگو برنابیو سٹیڈیم سے 20,000 سے بھی زائد تماشائیوں کی حد تک زیادہ ہوگی۔