Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ اللہ یار (ویب ڈیسک) کم عمر بچوں کے تحفظ کے قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی لاہور بار ایسوسی ایشن وحید احمد چوہدری، چیئرمین وومین رائٹس کمیٹی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور ایڈووکیٹ صائمہ رشید اور سیپرس آرگنائزیشن کے عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے قانون میں دیے گئے تحفظات پر مؤثر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، انہوں نے کہا کہ کم عمر بچوں کو گرفتاری کی صورت میں بعض اوقات عام قیدیوں کے ساتھ تھانوں میں رکھا جاتا ہے، جبکہ ان کے مقدمات کی تفتیش بھی قانون میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق نہیں کی جاتی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جووینائل جسٹس سسٹم کے تحت کم عمر بچوں کے لیے خصوصی قانونی تحفظات موجود ہیں، جن میں عدالت میں پیشی کے دوران ہتھکڑی نہ لگانا بھی شامل ہے، تاہم ان قوانین پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم عمر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعلقہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور بچوں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔