کھڈ کوچہ میں نافذ کرفیو کا خاتمہ کیا جائے ، بی این پی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کھڈ کوچہ اور گرد ونواح میں کرفیو کے وجہ سے غیور عوام کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان خصوصا”بلوچ علاقوں میں زراعت ، تجارت نہ ہونے سے معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے کھڈ کوچہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں جہاں بھی کرفیو کا نفاذ کیا گیا وہاں پر بے گناہ ، نہتے معصوم شہری زیادہ متاثر ہوئے کھڈ کوچہ میں کرفیو کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں وہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش زمیندار ی ہے کھڑے باغات میں کھڑی فصلوں کو بے دردی کے ساتھ فورسز کی جانب سے نقصان پہنچانا قابل افسوس ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی قومی جمہوری جماعت ہے جو جمہورکی طاقت کے ذریعے ہمیشہ بلوچستان میں ناروا سلوک ظلم و زیادتیوں کے خلاف اپنا جمہوری کردار ادا کرتی رہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی کھڈکوچہ کے غیور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ رات کی تاریکی میں دھماکوں اور فائرنگ سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی پامالی ہے بیان کے آخر میں کہا گیا کہ پارٹی ابتدائ سے یہ کہکتی آ رہی ہے کہ بلوچستان اور بلوچ کا مسئلہ سیاسی ہے اس کو اسی طرز پر حل کیا جاتا تو بلوچستان کا مسئلہ اتنا پیچیدہ نہیں ہوتا فارم 47 کے جنگی منافع خور حکمرانوں کے اقتدار پر براجمان ہونے کے بعد یہی کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کی بجائے مزید زبوں حالی کا شکار ہو پارٹی بار ہا پہلی بھی کہتی رہی اور اب بھی کہنا چاہتی ہے کہ بلوچستان کے موجودہ حالات کی تمام تر ذمہ داری جنگی منافع خور حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے فوری طور پر کھڈکوچہ میں کرفیو کا خاتمہ کر کے بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے کیلئے جمہوری راستے اختیار کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *