کچھی کے علاقے رند علی میں مسلح افراد ہندو تاجروں کے گھروں میں داخل خواتین کو یرغمالی بناکر سونا چاندی زیورات لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ کر فرار

ڈیرہ مراد جمالی ( ویب ڈیسک) کچھی کے علاقے رند علی میں مسلح افراد ہندو تاجروں کے گھروں میں داخل خواتین کو یرغمالی بناکر سونا چاندی زیورات لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ کر فرار واقعے کے خلاف ہندو برادری کا شدید احتجاج کمیپ قائم کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کچھی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر میں گزشتہ روز دن دھاڑے نا معلوم مسلح افراد نے ہندو تاجروں گر بخش لعل اور راج کمار کے گھروں میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمالی بنا کر سونا چاندی زیورات لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعے کے خلاف تاجر و ہندو برادری نے احتجاجی کمیپ قایم کردیا گیا سیاہ پٹیاں بازوں پر باندھ کر شدید احتجاج کیا گیا اور کمیپ قائم کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کرکے مذید تحقیقات شروع کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *