کچھی سنی شوران اور صحبت پور کے علاقے میں مختلف فائرنگ کے واقعات ایک شخص ہلاک آْٹھ افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی  (ویب ڈیسک) کچھی سنی شوران اور صحبت پور کے علاقے میں مختلف فائرنگ کے واقعات ایک شخص ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کچھی سنی شوران کے علاقے درگاہ ہفت ولی کے مقام پر دو قبائل کہیری اور باگڑزئی کے درمیان مسلح تصادم فائرنگ سے کہیری قبیلے کینوجوان حیربیا ر
 خان ولد محمد زمان کہیری  جانبحق ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لیکر ڈھاڈر منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء  کے حوالے کردی گئی جبکہ صحبت پور کے علاقے میں ببر جمالی کے دو گروپ میں مسلح تصادم فائرنگ سے اٹھ افراد زخمی چجن کو صحبت پور سول اسپتال منتقل کردیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *