Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوہاٹ (ویب ڈسک )کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے نواحی علاقے مالگین میں شدید آندھی اور بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے10 افراد جاں بحق جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے،اس المناک سانحہ میں جاں بحق افراد میں سات خواتین اور تین کمسن بچے شامل ہیں۔ابتدائی اطلاعات اور ریسکیو حکام کے مطابق پیر کی شام مالگین میں شدید موسمی صورت حال کے باعث گل محمد نامی شخص کے گھر کی چھت اس وقت اچانک منہدم ہوگئی جب قریبی گھروں کی خواتین بچہ کی پیدائش پر مبارکباد دینے پہنچی تھیںجس کے نتیجے میں گھر میں موجود متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعدریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے11 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لیے ٹائپ ڈی ہسپتال لاچی منتقل کیا جبکہ 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان جواد آفریدی کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میںمسماة بسمینہ‘ مسماة نواب جانہ ‘ مسماة فرمینہ اور چھ سالہ ارحم شامل ہیں ۔بعدازاں رات گئے اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور باخبر ذڑائع کے مطابق اس سانحہ میں مجموعی طورپر سات خواتین اور تین کسمن بچوں سمیت دس افراد کی زن دگی چلی گئیں۔ریسکیو آپریشن میں کوہاٹ اور کرک کی چھ سے زائد ایمبولینس گاڑیوں نے حصہ لیا۔ڈیڈیک چیئرمین اورایم پی اے داو ¿دآفریدی اور کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ بھی فوری طورپر لاچی ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔سانحہ کے بارے پولیس تھانہ لاچی نے رابطہ کرنے پر لاعلمی کا اظہار کیا۔